دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

1۔ بطخ کے بچے غیرحقیقی معاملات کے بارے میں سوچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

٭ مزید جاننے کے لیے (نیو سائنٹسٹ)

2۔ مشہور جرمن فلمساز ورنرہرزوگ بلیوں کی ویڈیوز دیکھنے کے شوقین تھے۔

٭ مزید جاننے کے لیے (ہالی وڈ رپورٹر)

3۔ برطانیہ کی نئی وزیراعظم ٹریزا مے کی کابینہ میں 1945 میں کلیمنٹ ایٹلی کی کابینہ کے بعد سرکاری سکولوں سے تعلیم یافتہ وزرا کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

٭ مزید جاننے کے لیے (انڈیپنڈنٹ)

4۔ برطانیہ کے نئے وزیرِ خزانہ لڑکپن میں ’گوتھ‘ نظریات سے متاثر تھے۔

٭ مزید جاننے کے لیے (آئی-نیوز)

تصویر کے کاپی رائٹ ALMY
Image caption ’آرسنل‘ شمالی لندن کا مشہور فٹبال کلب ہے

5۔ ایمیزون کے جنگلات میں موجود تمام درختوں کی فہرست بندی کے لیے 300 برس درکار ہیں۔

٭ مزید جاننے کے لیے کلک کریں

6۔ انگلش ایلم کا ہر درخت اسی درخت کی نسل سے ہے جو رومیوں نے یہاں لا کر لگایا تھا۔

٭ مزید جاننے کے لیے (نیچر)

7۔ لندن میں اخباری صحافت کا گڑھ سمجھی جانے والی فلیٹ سٹریٹ پر صرف دو ہی ایسے صحافی باقی ہیں جو کسی اخبار کے لیے کام کر رہے ہیں۔

٭ مزید جاننے کے لیے (دی گارڈیئن)

8۔ زین ملک نے خواب میں ایک ایلیئن دیکھنے کے بعد میوزک گروپ ون ڈائریکشن سے علیحدگی اختیار کی تھی۔

٭ مزید جاننے کے لیے (انٹرٹینمنٹ ٹو ڈے)

9۔ انگلش فٹبال کلب ’آرسنل‘ کے سٹیڈیم کے باہر نصب اس کا نام عمارت پر حملے کو ناکام بنانے کے لیے کیےگئے انتظامات میں سے ایک ہے۔

٭ مزید جاننے کے لیے کلک کریں

10۔ ڈائنوسار چنگھاڑتے نہیں تھے بلکہ کُوکتے تھے۔

٭ مزید جاننے کے لیے (فیورچریٹی)

اسی بارے میں