پوکے مون کھیلنے کے لیے بیٹا گھر چھوڑنے والا جوڑا گرفتار

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

امریکی ریاست ایریزونا میں ایک جوڑے پر الزام ہے کہ وہ اپنے دو سالہ بیٹے کو اکیلا گھر چھوڑ کر پوکو مون گو کھیلنے چلے گئے۔

برینٹ ڈیلی اور برائنا ڈیلی کو پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب ایک ہمسائے نے اس بچے کو گھر کے باہر روتا ہوا پایا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے ایسا پہلے نہیں دیکھا۔

پولیس کے مطابق اس جوڑے نے بچے کو ڈیڑھ گھنٹے کے لیے گھر پر اکیلا چھوڑا اور پولیس کو یہ بچہ ننگے پیر اور ایک نیپی اور ٹی شرٹ پہنے ملا۔

اس جوڑے نے پولیس کو بتایا کہ وہ پیٹرول بھروانے گئے تھے اور پھر وہ پوکے مون گو کے کریکٹر ڈھونڈنے لگ گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوگوں کو متنبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنے سمارٹ فونز پر یہ گیم کھیلتے وقت اپنی حفاظت کریں۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان کو اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ لوگ یہ گیم کھیلنے کے لیے اپنے بچے کو گھر پر اکیلا چھوڑ جائیں گے۔

اسی بارے میں