10 چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

1. امریکہ میں گرینڈ کینیئن کے علاقے میں ڈاک آج بھی خچروں کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونیئن)

2. اگر 25 ہزار میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بھی سفر کیا جائے تو زمین جیسی قریب ترین دنیا تک پہنچنے میں ایک لاکھ بارہ ہزار سال لگ جائیں گے۔

مزید جاننے کے لیے (سیکر)

3. مشہور فلمساز اور ہدایتکار ووڈی ایلن ہر ہفتے 100 ڈالر لاٹری کے ٹکٹوں پر صرف کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (دی گارڈیئن)

4. امریکہ میں وکلا پر کمرۂ عدالت میں ’ہنی‘ یا ’ڈارلنگ‘ جیسے الفاظ کے استعمال کی ممانعت ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک ٹائمز)
تصویر کے کاپی رائٹ Niraj Sinha
Image caption ہاتھی مرچوں کے سفوف کو برداشت نہیں کر سکتے

5. اداکار جیسن سٹریتھم نے اپنی فلموں میں لوگوں کو گھونسوں سے زیادہ لاتیں ماری ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (گزموڈو)

6. ہاتھی مرچوں کے سفوف کو برداشت نہیں کر سکتے۔

مزید جاننے کے لیے (واشنگٹن پوسٹ)

7. خاتونِ اول بسکٹ بیک آف مقابلے کے فاتحین نے سوائے 2008 کے، 1992 سے اب تک امریکی صدارتی الیکشن جیتنے والے امیدوار کے بارے میں درست اندازہ لگایا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (مک)
تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption مشہور فلمساز اور ہدایتکار ووڈی ایلن ہر ہفتے 100 ڈالر لاٹری کے ٹکٹوں پر صرف کرتے ہیں

8. اس بات کا قوی امکان ہے کہ انگریزی زبان کے جس لفظ سے سب سے زیادہ نفرت کی جاتی ہے وہ ’moist‘ ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

9. لڑکپن میں حاملہ ہونے سے باز رکھنے کے لیے بنائی گئی گڑیاں لڑکیوں کو اس عمر میں حاملہ ہونے پر اکساتی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

10.جاپان میں ادارے اپنے عملے کو رلانے کے لیے ایسے خوبرو لڑکوں کی خدمات حاصل کرتی ہیں جو ان کے آنسو پونچھتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں۔

اسی بارے میں