ایزی جیٹ کی ’سب سے کم عمر کمرشل پائلٹ‘

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption کیٹ برطانیہ کی ایک سستی ایئر لائن ’ایزی جیٹ‘ میں کیپٹن ہیں جن کی عمر صرف 26 برس کی ہے

برطانیہ کی’ایزی جیٹ‘ ایئر لائن کے مطابق 26 سالہ کیٹ میک ویلیمز دنیا بھر میں سو سے زیادہ مقامات پر جہاز خود اڑا کر لے کر گئی ہیں۔

کیٹ برطانیہ کی ایک سستی ایئر لائن ’ایزی جیٹ‘ میں کیپٹن ہیں اور اُن کی عمر صرف 26 برس ہے۔

ایزي جیٹ کا دعویٰ ہے کہ وہ اب تک کی سب سے کم عمر کمرشل ایئر لائن کیپٹن ہیں۔

گذشتہ برس ہی کمپنی نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ خواتین پائلٹس کی تعداد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کیٹ میک ولیمز نے 13 برس کی عمر میں ایئر كیڈیٹس کے طور پر ہوائی جہاز اڑانا شروع کیا تھا۔

انھوں نے خبر رساں ایجنسی پریس ایسوسی ایشن سے بات چیت میں یہ بات تسلیم کی کہ انھیں ایسا نہیں لگتا تھا کہ وہ کبھی کمرشل پائلٹ بن پائیں گي۔

لیکن پھر ساؤتھ ہیمنٹن میں پائلٹ کی تربیت لینے کے بعد انھوں نے مئی سنہ 2011 میں ایزی جیٹ کمپنی میں فرسٹ افسر (معاون پائلٹ) کی ملازمت شروع کی۔

حال ہی میں انھیں کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PA
Image caption کیٹ نے گیٹوك ایئرپورٹ سے ایئربس اے 319 اور اے 32 طیاروں کو اڑایا ہے اور ہوائی جہاز اڑا کر آئس لینڈ، اسرائیل اور مراکش سمیت دنیا کے کئی ملک میں پرواز کر چکی ہیں

انھوں نے بتایا: ’ذاتی طور پر میرے لیے میری عمر کوئی معنی نہیں رکھتی۔ میں نے وہی ٹرینگ لی ہے اور کورس پاس کیا ہے جو دوسرے کیپٹن کرتے ہیں تو میں نے کم عمری کے باوجود اپنی لیاقت کو ثابت کیا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ مجھ سے ہر بار میری عمر پوچھی جاتی ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ’جب میں کو پائلٹ تھی، تو مجھ سے میری عمر نہیں پوچھی جاتی تھی لیکن اب تقریباً روز ہی یہ سوال کیا جاتا ہے کہ میری عمر کیا ہے۔‘

کیٹ میك وليمز کا کہنا ہے کہ ’جب میں انھیں بتاتی ہوں کہ میں 26 برس کی ہوں تو اکثر لوگوں کو حیرت کے ساتھ ساتھ خوشی ہوتی ہے اور لوگ کامیابیوں سے متاثر بھی ہوتے ہیں۔‘

کیٹ نے برطانیہ کے ڈومیسٹک ایئر پورٹس سے ایئربس اے 319 طیارہ اڑایا ہے اور وہ خود جہاز اڑاتے ہوئے آئس لینڈ، اسرائیل اور مراکش سمیت دنیا کے کئی ملک میں پرواز کر چکی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں