BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 September, 2006, 10:22 GMT 15:22 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
آیورویدک دوا الزائمر کے لیۓ مفید
 
بوڑھا شخں
بوڑھاپے میں الزائمر کا خطرہ لاحق ہو تا ہے
برطانیہ اور ہندوستان کے سائنس داں الزائمیر یعنی بڑھاپے میں یادداشت کھونے کی بیماری کے علاج کے لیۓ قدیم ہندوستانی آیورویدک دواؤں کا تجزیہ کررہے ہیں۔
محققین کا کہنا ہے کہ آیورویدک دوائیاں ذہنی حالت کو مستحکم کرنے میں اسی طرح اثر کرتی ہیں جس طرح انگریزی دوائیاں کرتی ہیں۔

الزائمر بیماری میں بوڑھاپے میں انسان کی یاد داشت بہت تیزی سے جاتی رہتی ہے اور اس بیماری کا کوئي اعلاج نہیں ہے۔ اس بیماری کی وجہ سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔ انسان ذہنی طور پر خالی ہوجاتا ہے اور بالآخر اس کی موت ہو جاتی ہے۔

لندن کے کنگز کالج اور کولکاتہ کی جادھوپور یونیورسٹی کے بعض محققین نے ایک ریسرچ کی جس میں انہوں نے پانچ آیورویدک جڑی بوٹیوں کا مطالعہ کیا۔ ریسرچ سے پتا چلا کہ آیورویدک جڑی بوٹیاں الزائمر بیماری میں یاداشت کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتی ہیں۔ سائنسداں ان جڑی بوٹیوں کے کیمیاوی مادوں کا گہرائی سے مطالعہ کررہے ہیں تاکہ وہ مزید موثر اور کارگر دوائیں تیار کر سکیں۔

الزائمر بیماری کی بنیادی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہے۔ مانا جاتا ہے کہ ایک فی صد لوگوں کو یہ بیماری خاندانی وجوہات سے ہوتی ہے۔

عام طور پر الزائمر کے علاج کے لیۓ آرٹ تھریپی، میوزک تھریپی اور ديگر نفسیاتی تھریپیز کا استمعال کیا جاتا ہے۔

بعض ڈاکٹروں کی راۓ ہے کہ الزائمر کے مریض کو پرانی باتوں کو یاد کرانا چاہیۓ۔اس سے دواؤں کا استعمال کیۓ بغیر افسردگی اور خالی پن کے احساس سے نجات ملتی ہے۔

ہندوستان میں آیوروید پانچ ہزار برس پرانا طریقہ علاج ہے۔ آیورویدک دوائیوں میں جڑی بوٹیوں کے علاوہ تلسی، ہلدی، ادرک اور لہسن جیسی روز مرہ کی چیزوں کا استمعال کیا جاتا ہے۔ اس طریقہ علاج کے تہت جسمانی اور ذہنی مریضوں کے لیۓ یوگا کا استمعال بھی عام ہے۔

 
 
اسی بارے میں
چائے یاداشت بڑھائے
27 October, 2004 | نیٹ سائنس
الزائمر کی ابتدائی تشخیص ممکن
12 November, 2004 | نیٹ سائنس
دماغ کی چوٹ کے لیے ادویات
15 January, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد