خاکے پڑھنے کے لیے نام پر کلک کریں
انڈیا انتخابات: نامایاں چہرے
منموہن کارت لالو نیتیش ملایم مودی اڈوانی راہُل سونیا مایاوتی
 
 
شرد پوار، صدر راشٹروادی کانگریس پارٹی
 
شرد چندر پوار راشٹروادی کانگریس پارٹی کے صدر اور یو پی اے حکومت میں وزیر زرعات ہیں۔ تین دفعہ مہاراشٹر کے وزیر اعلی رہ چکے پوار کی پارٹی مہاراشٹر میں زیادہ مقبول ہے۔ پوار کا تعلق کرکٹ سے بھی رہا ہے۔ وہ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے صدر رہ چکے ہیں۔ پوار کی پیدائش بارہ دسمبر 1940 میں مہاراشٹر کے شہر پونے کے بارامتی میں ہوئی۔ وہ پہلی بار 1967 میں مہاراشٹر ریاستی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ 1978 میں ریاست کے وزیر اعلی بنے۔ 1984 میں پہلی بار لوک سبھا پہنچے۔ چودویں لوک سبھا میں چھٹی بار منتخب ہوئے۔ جب 1998 میں سونیا گاندھی کے غیر ملکی ہونے کا معاملہ اٹھا تو پوار نے سونیا گاندھی کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے پارٹی چھوڑ دی۔ 1999 میں راشٹروادی کانگریس پارٹی قائم کی۔ 2004 میں یو پی اے حکومت میں شامل ہوئے۔ حال ہی میں ’مراٹھا مانوش‘ کو وزیر اعظم بنانے کی بات کرکے سیاسی حلقوں میں ہلچل پیدا کر دی۔ ان کی اس بات کی حمایت مہاراشٹر میں حزب اختلاف کی جماعت شِو سینا نے بھی کی۔
سیاسی خاکے: دوسری قسط
  پوار
شرد پوار
 
 
^^ واپس اوپر تازہ ترین خبر