کولکتہ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 376 رنز کا ہدف

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption دوسری اننگز میں انڈیا کے لیے روہت شرما 85 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے

کولکتہ میں انڈیا اور نیوزی لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز انڈیا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

اس طرح انڈیا نے مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 376 رنز کا بڑا ہدف دیا ہے۔

٭ تفصیلی سکور کارڈ

دوسری اننگز میں انڈیا کے لیے روہت شرما 85 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے جبکہ ساہا نے بھی نصف سنچری بنائی۔

ان دونوں ان کے علاوہ وارٹ کوہلی نے بھی 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

نیوزی لینڈ کے لیے ٹرینٹ بولٹ، میٹ ہنری اور مچل سیٹنر نے تین، تین وکٹیں لیں۔

اس سے قبل انڈیا کی پہلی اننگز کے 316 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

تین میچوں پر مشتمل سیریز میں اس وقت انڈیا کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔

کانپور میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں انڈیا نے197 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں