آسٹریلیا نے میچ اور سیریز جیت لی

پیٹ کمننز تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 379 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2 اوورز میں 262 رنز بنا سکی

کنبیرا میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 166 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی ہے۔

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 379 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47.2 اوورز میں 262 رنز بنا سکی۔

٭ میچ کے تازہ سکور کارڈ کے لیے کلک کریں

مہمان ٹیم کی جانب سے ویلیمسن نے پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 81 جب کہ مارٹن گپٹل نے سات چوکوں اور ایک چکے کی مدد سے 45 رنز بنائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے پیٹ کمننز نے چار، مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور فالکر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption آسٹریلیا کی جانب سے اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سنچری سکور کی

اس سے پہلے آسٹریلیا نے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 378 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی اننگز کی خاص بات ڈیوڈ وارنز اور سٹیون سمتھ کی عمدہ بیٹنگ تھی۔

ڈیوڈ وارنر نے 14 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 119 اور سٹیون سمتھ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 72 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤدی نے دو جب کہ بولٹ، سینٹنر اور گرانڈہوم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سڈنی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں