سرینا کا ریڈٹ کے شریک بانی سے منگنی کا اعلان

تصویر کے کاپی رائٹ REDDIT/ AP

ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ریڈٹ کے شریک بانی ایلیکس اوہینین کے ساتھ اپنی منگنی کا اعلان کیا ہے۔

ریڈٹ پر اس خبر کا اعلان سرینا نے ایک نظم کی صورت میں کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ایلیکس انھیں روم لے گئے جہاں ان دونوں کی پہلی ملاقات ہوئی تھی۔ انھوں نے شادی کی پیشکش کی جس پر سرینا نے ہاں کر دی۔

ایک سال ہونے کو ہے کہ سرینا ولیمز نے ومبلڈن میں سنگلز کا ٹائٹل ساتویں بار جیتا ہے اور یہ گرینڈ سلم میں ان کا 22واں سنگل ٹائٹل تھا لیکن وہ عالمی نمبر کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئی پیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reddit

ریڈٹ ایک سوشل میڈیا گروپ ہے جہاں اپنے جاننے والوں کے ساتھ بات چیت کے بجائے مختلف گروپ خبروں اور مختلف موضوعات پر بحث و مباحثہ کرتے ہیں۔

ایلیکس اوہینین نے سنہ 2005 میں اس کی بنیاد اپنے دوست سٹیو ہفمین کے ساتھ ملکر رکھی تھی۔

اگرچہ سرینا اور اوہینین نے سوشل میڈیا پر اس سے قبل اپنے تعلق کے حوالے سے کبھی کچھ نہیں کہا تاہم گذشتہ ایک برس سے یہ افواہیں گردش میں تھیں کہ شاید ان دونوں کا رومانوی تعلق ہے۔