سڈنی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں دو سپنرز شامل

ہلٹن تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption ہلٹن کارٹرائیٹ کو نک میڈنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کپتان سٹیو سمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میں آل راؤنڈر ہلٹن کارٹرائیٹ اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جبکہ سپنر سٹیو او کیفے کی بھی ٹیم بھی واپسی ہوگی۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ منگل سے سڈنی میں شروع ہوگا۔

ہلٹن کارٹرائیٹ کو نک میڈنسن کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنھوں نے گذشتہ چار اننگز میں صرف 27 رنز بنائے ہیں جبکہ او کیفے کو جیکسن برڈ کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا جائے گا۔

32 سالہ سپنر ایشٹن ایگر کو بھی سکواڈ میں اضافی سپنر کے طور پر شامل کیا گیا ہے کیونکہ سڈنی کی وکٹ عموما سپن بولروں کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے

تیسرے ٹیسٹ کے لیے آسٹریلین ٹیم: ڈیوڈ وارنر، میتھیو رینشا، عثمان خواجہ، سٹیو سمتھ، پیٹر ہینڈسکومب، ہلٹن کارٹرائٹ، میتھیو ویڈ، مچل سٹارک، سٹیو اوکیفے، جوش ہیزل ووڈ اور نیتھن لیون۔

خیال رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں آسٹریلیا کو دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے میلبرن میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 18 رنز سے شکست دی تھی اور برسبین میں کھیلے گئے پہلے ڈے نائٹ ٹیسٹ میں 39 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں