وراٹ کوہلی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر

وراٹ کوہلی تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

انڈیا کے معروف بیٹسمین وراٹ کوہلی کو انگلینڈ کے خلاف 15 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم کا کپتان بنا دیا گیا ہے۔

28 سالہ وراٹ کوہلی انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچوں میں بھی انڈین ٹیم کی قیادت کریں گے۔

دھونی ون ڈے اور ٹی 20 کی کپتانی سے بھی مستعفی

مہندر سنگھ دھونی نے بدھ کو محدود اووروں کے میچوں میں انڈین ٹیم کی کپتانی سے استعفیٰ دے تھا۔

انڈین ٹیم میں آل راونڈر یوراج سنگھ کی بھی واپسی ہوئی ہے تاہم 19 سالہ رشابھ پنت کو ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں جگہ ملی ہے۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم ممبئی میں 10 اور 12 جنوری کو دو وارم اپ میچ کھیلے گی۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان 15 جنوری کو پونے میں پہلا، 19 جنوری کو کٹک میں دوسرا اور 22 جنوری کو کولکتہ میں تیسرا ایک روزہ میچ کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں 26 اور 29 جنوری کو ناگپور میں پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلیں گی جب کہ یکم فروری کو بنگلور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے میدان میں اتریں گی۔

انڈیا کا ایک روزہ سکواڈ: وراٹ کوہلی، رام چندر ایشون، جسپریت بمرا، شیکھر دھون، مہند سنگھ دھونی، روندر جڈیجا، کیدر جادو، امت مشرا، بھونیشور کمار، منیش پانڈے، ہاردک پانڈیا، اجنکیا رہانے،کے ایل راہول، یوراج سنگھ اور امیش یادو

انڈیا کا ٹی ٹوئنٹی سکواڈ: وراٹ کوہلی، رام چندر ایشون، جسپریت بمرا، مہندر سنگھ دھونی، روندر جڈیجا، بھونیشور کمار، اشیش نہرہ، منیش پانڈے، ہاردک پانڈیا، رشابھ پنت، کے ایل راہول، سریش رائینہ، مندیپ سنگھ اور یوراج سنگھ

اسی بارے میں