ایلسٹر کُک انگلش کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے دست بردار

انگلینڈ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ایلسٹر کُک انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انگلینڈ کی 140 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی، 11057 رنز اور 30 سنچریاں سبھی ان کے ریکارڈ ہیں۔

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ایلسٹر کُک نے 59 میچوں میں ٹیم کی قیادت کرنے کے بعد کپتانی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

32 سالہ اوپنگ بلے باز نے 2012 میں انگلینڈ کی ٹیم کی کپتانی سنبھالی تھی اور ان کی قیادت میں انگلینڈ نے 2013 اور 2015 کے ایشز مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔

تاہم گذشتہ سال انڈیا کے خلاف چار۔صفر سے ٹیسٹ سیریز میں شکست ہونے کے لیے بعد انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ان کے کپتان ہونے کے بارے میں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

ایلسٹر کُک کا کہنا تھا کہ ’کپتانی سے دست بردار ہونا ایک انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر میں جانتا ہوں کہ یہ میرے لیے اور ٹیم کے لیے درست فیصلہ ہے۔‘

انھوں نے کہا کہ ’برطانیہ کے لیے کھیلنا ایک اعزاز کی بات ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ بطور کھلاڑی انگلینڈ کے لیے کھیلتا رہوں گا۔‘

ایلسٹر کُک انگلینڈ کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز ہیں۔ انگلینڈ کی 140 ٹیسٹ میچوں میں نمائندگی، 11057 رنز اور 30 سنچریاں سبھی ان کے ریکارڈ ہیں۔

ان کے پیش رو کپتان اینڈریو سٹراس کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ایلسٹر کُک کے لیے تشکر کا قرض دار ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں