پاکستانی خواتین کی ٹیم کامیاب، بنگلہ دیش کو 67 رنز سے شکست

بنگلہ دیش ٹیم تصویر کے کاپی رائٹ ICC
Image caption بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم پاکستانی کھلاڑی کو آوٹ کرنے کے بعد جشن مناتے ہوئے نظر آ رہی ہے

سری لنکا میں خواتین کے عالمی کپ کوالیفائنگ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دیے دی ہے۔

گروپ بی کے اس آٹھویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو67 رنز سے شکست دی۔ پاکستان کے سکور 228 رنز کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 160 رنز ہی بنا سکی۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان ثنا میر نے کولمبو میں بدھ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے بسمہ معروف نے سب سے زیادہ 35 رنز بنائے جبکہ اوپنر عائشہ ظفر نے اور ناہیدہ خان نے 76 رنز کی عمدہ شراکت کی۔

مڈل آرڈر میں نین ‏عابدی نے 7 ، وکٹ کیپر رابعہ شاہ نے 34 اور عالیہ ریاض نے 31 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے تین وکٹیں حاصل کی جبکہ خدیجۃ الکبریٰ اور سلمیٰ خاتون نے دو دو وکٹیں لیں۔

خیال رہے کہ پاکستان جنوبی افریقہ سے اپنا میچ ہار چکی ہے جبکہ بنگلہ دیش نے پاپوا نیو گنی کے خلاف اپنے پہلے میچ میں 118 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں