ثنا میر دنیا کی چھٹی بہترین آل راؤنڈر

ثنا میر دنیا کی چھٹی بہترین آل راؤنڈر

اور اب کرکٹ کے شائقین کے لیےخوشی کی خبر کە کولمبو میں جاری ورلڈ کپ 2017 کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم نے سکاٹ لینڈ کی ٹیم کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سپر سکسز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اس جیت کا سہرا کپتان ثنا میر کو جاتا ہے جنہوں نے میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ اسی ٹورنا منٹ کے دوران چند دن پہلے کپتان ثنا میر کو سو وکٹیں حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون جبکہ دنیا کی چهٹی بہترین آل راؤنڈر کا اعزاز حاصل ہوا۔ ثنا میر کپتان کے طور پر اپنا آخری ورلڈ کپ کهیلنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ارم عباسی کی رپورٹ