شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد

شرجیل خان، خالد لطیف تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے دوران مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث دونوں کھلاڑیوں شرجیل خان اور خالد لطیف پر فرد جرم عائد کردی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز چارج شیٹ دونوں کھلاڑیوں کے حوالے کر دی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ضابطہ اخلاق کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کو 14 روز کا وقت دیا گیا ہے جس کے بعد بورڈ ایک ٹریبونل تشکیل دے گا جو ان کھلاڑیوں کی سزاؤں کا تعین کرے گا۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان دونوں کھلاڑیوں کے کرپشن میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ہی روز شرجیل خان اور خالد لطیف کے مبینہ طور پر مشکوک افراد سے رابطے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انھیں معطل کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں