ایجبسٹن میں پاکستان کا انڈیا سے سامنا اور شکست

انگلینڈ اور ویلز میں جاری آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے چوتھے میچ میں روایتی حریف انڈیا نے پاکستان کو 124 رنز سے شکست دے کر پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

شعیب ملک کو جدیجا نے اس وقت رن آوٹ کیا جب وہ فقط 15 رنز بنا پائے تھے۔

،تصویر کا کیپشن

اظہر علی نے نصف سینچری بنائی۔ جدیجا ان کی بال پر انھیں پانڈیا نے کیچ آؤٹ کیا۔

،تصویر کا کیپشن

کپتان سرفراز 15 رنز بنا پائے۔

،تصویر کا کیپشن

محمد حفیظ نے 33 رنز بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کا منظر جس میں جدیجا وکٹ حاصل کرنے پر نہایت خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز شکھر دھون تھے جو 68 رنز بنانے کے بعد شاداب خان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

شکھر دھون نے روہت شرما کے ساتھ مل کر پہلی وکٹ کی شراکت میں 136 رنز بنائے۔

،تصویر کا کیپشن

برمنگھم میں ایجبسٹن کے میدان پر کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ہی ٹیموں کا پہلا میچ تھا۔

،تصویر کا کیپشن

ماضی میں انڈیا اور پاکستان آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں تین بار آمنے سامنے آ چکے ہیں۔ ان میں سے دو بار پاکستان اور ایک بار انڈیا کو فتح ملی۔

،تصویر کا کیپشن

’پاک بھارت مقابلہ ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے۔ عوام کے علاوہ کھلاڑیوں میں بھی جوش دکھائی دیتا ہے۔‘: کپتان سرفراز احمد ک

،تصویر کا کیپشن

پہلے انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ یہ میچ ان کے لیے دوسرے میچز کی طرح ہی ہے۔

،تصویر کا کیپشن

برمنگھم میں انڈیا اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے بہت سے شائقینِ کرکٹ مقیم ہیں اور گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے مداح بڑی تعداد میں موجود تھی۔

،تصویر کا کیپشن

میچ شروع ہونے سے قبل گذشتہ روز لندن برج واقعے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔