تصاویر: پاکستان کی انڈیا کو 180 رنز سے شکست

پاکستان اور انڈیا کے درمیان اوول میں کھیلے گئے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل کی جھلکیاں

،تصویر کا کیپشن

پاکستان نے انڈیا کو 180 رنز سے شکست دی

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کی پوری ٹیم فتح کے بعد سجدے میں گر گئی

،تصویر کا کیپشن

پانڈیا نے 46 گیندوں پر 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی لیکن رن آؤٹ ہوگئے

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کی ٹیم اس میچ کے لیے فیورٹ تھی۔ کپتان کوہلی کا ایک کیچ ڈراپ ہوا لیکن وہ اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے اور صرف 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کے ابتدائی بلے باز محمد عامر کی تباہ کن بالنگ کا مقابلہ نہ کر سکے۔ انہوں نے اپنے پہلے ہی سپیل میں تین اہم کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،تصویر کا کیپشن

ورات کوہلی محمد عامر کی ایک گیند پر کیچ ہوتے ہوتے بچے لیکن اگلی پر بچ نہ سکے۔

،تصویر کا کیپشن

اظہر علی نے پاک انڈیا فائنل کا پہلا چھکا لگایا۔ وہ 59 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان کا کیچ مگر امپائر کا اشارہ نو بال اور اس کے بعد فخر زمان نے 114 رنز بنائے۔

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان نے سری لنکا اور انگلینڈ کے خلاف نصف سنچریوں بنائیں۔ انڈیا کے خلاف انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 114 رنز بنائے۔

،تصویر کا کیپشن

فخر زمان اور اظہر علی نے 100 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ بنائی۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان کی سو رن کی اوپننگ پارٹنرشپ اور انڈیا کے کپتان ورات کوہلی کی پریشانی

،تصویر کا کیپشن

میچ سے پہلے کچھ پاکستانی شائقین روایتی بس میں اوول کرکٹ گراؤنڈ کی جانب روانہ ہوئے

،تصویر کا کیپشن

اوول میں انڈیا اور پاکستان دونوں ٹیموں کے حوصلے بڑھانے والے شائقین کی کوئی کمی نہیں