انگلینڈ کی ٹیم ویمن ورلڈ کپ کی فاتح

لندن میں لارڈز کے میدان میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو نو رنز سے شکست دے دی ہے

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

لندن میں لارڈز کے میدان میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے ویمن ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد انڈیا کو نو رنز سے شکست دے دی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

انڈین ٹیم جیت کے اتنے قریب آکر فائنل ہار جانے پر مایوس کھڑی ہے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشن

انگلینڈ کی طرف سے شربسول سب سے کامیاب بولر رہیں۔ انھوں نے 46 رنز دے کر چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

انڈیا کی پوری ٹیم جیت کے بہت قریب پہنچ کر 48.4 ویں اوور میں 219 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا سکی۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور اس کی دونوں اوپنرز نے بڑے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا۔ لیکن اوپنرز کے آؤٹ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی چلی گئیں۔

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشن

47 کے مجموعی سکور پر گائیکواڈ کی گیند پر اوپنر ونفیلڈ جو بہت عمدہ کھیل رہی تھیں، بولڈ ہو گئیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

فائنل میں انگلینڈ اور انڈیا دونوں ہی نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کی شہرت میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس فائنل کی تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشن

ویمن ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے پہلا میچ ہارنے کے بعد اپنے تمام میچ جیتے ہیں۔ انگلینڈ نے ویمن ورلڈ کپ 1973، 1993 اور 2009 میں جیتے ہیں۔