انگلینڈ آئندہ برس پاکستان کے خلاف دو اور انڈیا سے پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے گا

پاکستان کرکٹ ٹیم تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

انگینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کے خلاف ہوم سیریز میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی جبکہ انڈیا، آسٹریلیا کی بھی میزبانی کرے گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری ہونے والے آئندہ برس کے شیڈول کے مطابق آئندہ برس پاکستان کی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے مختصر دورے میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق پہلا ٹیسٹ میچ 24 مئی کو لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیکا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون کو ہیڈنگلے کے میدان میں کھیلا جائے گا۔

٭ پاکستانی ٹیم سری لنکا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ کھیلے گی

٭ پاکستانی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا آغاز

٭ ’سرفراز احمد نئے دور کے کپتان ہیں‘

انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان گذشتہ ٹیسٹ سیریز دو دو سے برابر رہی تھی اور آئندہ سیریز میں بھی دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔

پاکستان اگرچہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی تاہم انڈیا کی کرکٹ ٹیم طویل دورہ کرے گی جس میں سال 1959 کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا انعقاد ہو گا جبکہ جولائی سے شروع ہونے والے دورے میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ہی ایک روزہ میچ کھیلے جائیں گے۔

انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی تین جولائی کو اولڈ ٹریفرڈ میں کھیکا جائے گا جبکہ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز 12 جولائی کو ٹرینٹ برج سے ہو گا۔ دورے کے آخر میں ٹیسٹ سیریز کھیلی جائے گا جس کا پہلا ٹیسٹ میچ پانچ اگست کو ایجبیسٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ آخری ٹیسٹ میچ 11 ستمبر کو اوول کے میدان میں شروع ہو گا۔

انڈیا کے علاوہ آسٹریلیا پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گا جبکہ دورے میں ایک ٹی ٹوئنٹی میچ بھی شامل ہے۔

انگلینڈ ایک روزہ میچوں کے سیزن کا آغاز سکاٹ لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچ کھیل کرے گا جو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے فوری بعد 10 جون کو ایڈنبرا میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں