آزادی کپ میں پاکستان کی فتح
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آزادی کپ کے تیسرے اور آخری ٹی20 میچ میں پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی کر سریز اپنے نام کر لی ہے۔
پاکستان نے ورلڈ الیون کے خلاف کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں ورلڈ الیون کو شکست دی کر سیریز جیت لی ہے۔
ورلڈ الیون نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
اس سے قبل پاکستان نے 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔
پاکستانی اوپنر فخر زمان سیمی کے ہاتھوں27 رنز پر رن آؤٹ ہوئے۔
ولرڈ الیون کے مورنی مورکل اور دیگر بالرز اب تک فقط ایک پاکستانی کھلاڑی کو آؤٹ کر سکے ہیں
سیریز کے تیسرے اور اخری میچ کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں شائقین سٹیڈیم میں موجود تھے۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز احمد شہزاد نے بنائے، انھوں نے55 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 89 رنز بنائے۔
سیریز کے تیسرے آخری میچ میں بھی شائقین کا جوش و خروش دیدنی تھا۔