ورلڈ کپ 2030: ارجنٹائین، یوراگوئے اور پیراگوئے کا مشترکہ بولی دینے کا اعلان

فٹبال کپ تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

ارجنٹائین، یوراگوئے اور پیرا گوئے سنہ 2030 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کے لیے مشترکہ بولی دیں گے۔

اس منصوبے کا اعلان تینوں ممالک کے صدور نے بدھ کو بیونس آئرس میں کیا۔

سنہ 2030 کے فٹبال کے عالمی کپ کی بولی کا عمل کئی سال تک شروع نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ سنہ 2030 کا عالمی فٹبال کپ اس سلسلے کا 100 واں ٹورنامنٹ ہو گا۔ اس کی ابتدا سنہ 1930 میں یوراگوائے میں ہوئی تھی۔

مراکش بھی فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کا امیدوار

فٹبال ورلڈکپ کی ٹیمیں 32 سے بڑھا کر 48 کیے جانے کا امکان

فٹبال ورلڈ کپ میں 48 ٹیموں کی شمولیت کی تجویز

پیراگوئے کے صدر کے مطابق سنہ 2030 کے فٹبال کے عالمی کپ کی بولی دینے کی تیاری کے لیے پہلا اجلاس نومبر کے پہلے ہفتے ہو گا۔

ان کے مطابق اگرچہ دوسرے ممالک بھی اس عالمی کپ کی میزبانی کرنا چاہتے ہیں لیکن یوراگوئے کے حق میں بہت مضبوط دلائل موجود ہیں جو فٹبال کے صد سالہ جشن کو منانا چاہتا تھا کیونکہ اس کی ابتدا بھی یوراگوئے سے ہی ہوئی تھی۔

سنہ 2026 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ کی میزبانی کے حقوق حاصل کرنے کے لیے امریکہ، میکسیکو اور کینیڈا کی مشترکہ بولی مضبوط ہے کیونکہ ان کے مقابلے میں صرف مراکو ہی واحد ملک ہے۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے رواں برس اعلان کی جانے والی تبدیلیوں کے مطابق سنہ 2026 میں منعقد ہونے والے فٹبال کے عالمی کپ میں 32 کی بجائے 48 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

سنہ 2018 کا عالمی فٹبال کپ روس میں منعقد ہو گا جبکہ سنہ 2022 کے عالمی کپ کی میزبانی قطر کرے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں