پابندی کے خاتمے کے بعد شرا پووا کا پہلا ٹائٹل

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption شرا پووا نے ارینا سبالینکا کو سات پانچ، سات چھ سے شکست دی

سابق عالمی ٹینس چیمپیئن ماریا شیرا پووا نے ٹیانجن اوپن فائنل میں ارینا سبالینکا کو سات پانچ، سات چھ سے شکست دے کر 2015 بعد اپنا پہلا ٹائٹل جیتا ہے۔

تیس سالہ روسی ٹینس کھلاڑی شرا پووا منشیات کے استعمال کے حوالے سے عائد پندرہ ماہ کی پابندی کے بعد یہ ساتواں میچ کھیل رہی تھیں۔

شرا پووا بیلا روس کی 19 سالہ ارینا سبالینکا کو شکست دینے سے پہلے دو سیٹس میں چار ایک سے پیچھے تھیں۔

پانچ مرتبہ گرینڈ سلیم جیتنے والی جیتنے والی شرا پووا کی یہ 36 ویں کامیابی ہے۔

شرا پووا کو فرنچ اوپن میں وائلڈ کارڈ نہیں مل سکا تھا۔ وہ زخمی ہونے کے سبب ومبلڈن میں شامل نہیں ہو سکی تھیں۔