فیفا کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ کرسٹیانو رونالڈو کے نام

رونالڈو اور زیڈان تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption رونالڈو کو بہترین کھلاڑی جبکہ زین الدین زیڈان کو بہترین کوچ قرار دیا گیا

پرتگال اور ریال میڈرڈ کے لیے کھیلنے والے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو لندن میں منعقدہ فیفا ایوارڈز میں رواں سال کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

ریال میڈرڈ کے کوچ اور فرانس کے سابق فٹبالر زین الدین زیدان کو مردوں کی ٹیم کے بہترین کوچ کا اعزاز دیا گيا ہے۔

رونالڈو نے بارسلونا کی جانب سے کھیلنے والے ارجنٹینا کے کھلاڑی لیونل میسی اور پیرس سینٹ جرمین کے لیے کھیلنے والے برازیل کے کھلاڑی نیمار کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

٭ فیفا ایوارڈز: بہترین کھلاڑی کرسچیانو رونالڈو

٭ رونالڈو نے میسی کو ہرا کر عالمی ایوارڈ پھر جیت لیا

32 سالہ فٹبالر رونالڈو نے اپنی ٹیم ریال میڈرڈ کو سنہ 2016-17 میں چیمپیئنز لیگ لا لیگا جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption اس سے قبل یوئیفا میں اپنی اپنی ٹیم کو فاتح بنانے کےلیے سنہ 2016 میں دونوں کو بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا

بارسلونا کے لیے کھیلنے والی نیدرلینڈز کی فٹبالر لیکے مارٹنز کو سال کی بہترین خاتون فٹبالرکے اعزاز سے نوازا گیا۔

آرسنل کے اولیويئر کو سال کا بہترین گول کرنے کا انعام دیا گیا جو انھوں نے جنوری میں کرسٹل پیلس کے خلاف گول کیا تھا۔

خیال رہے کہ گذشتہ سال کی طرح رواں سال بھی رونالڈو کے لیے بہت اچھا رہا۔ انھوں نے گذشتہ سال یورو 2016 میں پرتگال کو کامیابی سے ہمکنار کیا تھا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بہترین ورلڈ الیون کا ایوارڈ حاصل کرنے والے فٹبالر کو یہاں دیکھا جا سکتا ہے جس میں رونالڈ کے علاوہ میسی، نیمار، ریموس، مارسیلو، انیئسٹا، ٹونی کروس وغیرہ شامل ہیں

انھوں رواں سال چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جووینٹس کے خلاف چار میں سے دو گول کیے جبکہ اپنے کلب کی جانب سے 29 میچوں میں انھوں نے 25 گول کیے اور گذشتہ پانچ سال میں پہلی بار اپنی ٹیم کو لا لیگا میں فتح سے ہمکنار کیا۔

انھوں نے لندن پلاڈیم میں اعزاز قبول کرتے ہوئے کہا: 'ہم انگلینڈ میں پہلی بار آئے اور ہم لگاتار دوسری بارفتحیاب ہوئے ہیں۔ یہ میرے لیے عظیم لمحہ ہے۔'

کرسٹیانو رونالڈو کو 16۔39 فیصد ووٹ ملے جبکہ میسی کو 25۔19 فیصد اور نیمار کو 97۔6 فیصد ووٹ ملے۔

نیدر لینڈ کی مارٹینز نے اپنے ملک کو یورپی چیمپیئنشپ میں کامیابی سے ہمکنار کیا تھا اور ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی قرار پائی تھیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں