ایشز ٹیسٹ: سمتھ کی شاندار سنچری کے بعد انگلینڈ دباؤ میں

آسٹیلیا کے کپتان سٹیو سمتھ تصویر کے کاپی رائٹ Cameron Spencer
Image caption سمتھ نے ساڑھ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کریز پر گزارے اور 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن آسٹریلوی کپتان سٹیو سمتھ نے 141 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مشکل سے نکال لیا ہے۔

اس سے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 165 رنز بنائے تھے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Ryan Pierse
Image caption ہیزل وڈ نے دوسری اننگز میں انگلینڈ کی دو وکٹیں حاصل کر لی ہیں

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر

برسبین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا

سمتھ نے ساڑھ آٹھ گھنٹے سے زیادہ کریز پر گزارے اور 141 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ 64 اور شان مارش 44 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔

تیسرے دن صبح کے سیشن میں انگلینڈ نے تین وکٹیں حاصل کر لی تھیں اور اس کے پاس موقع تھا کے وہ آسٹریلیا کو آؤٹ کر کے ان پر برتری حاصل کر لے لیکن سمتھ نے ایسا نہ ہونے دیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جس کے بعد انھوں نے انگلینڈ کے کُک اور وِنس دونوں کو 17 کے مجموعی سکور پر آؤٹ کر دیا۔ دونوں کو ہیزل وڈ نے آؤٹ کیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Ryan Pierse
Image caption آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی

تیسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر 33 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کے دوسرے اوپنر سٹون مین 19 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں