ایشز سیریز: برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی دس وکٹوں سے فتح

آسٹریلیا تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 نے رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

برسبین میں کھیلے جانے والی ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری دن آسٹریلیا نے انگلینڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

کھیل کے پانچویں روز میزبان ٹیم کی جانب سے بین کرافٹ اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور 170 رنز کا ہدف وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بین کرافٹ 82 نے رنز بنائے جبکہ ڈیوڈ وارنر نے 87 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

سٹیو سمتھ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔

چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 114 رنز بنائے تھے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

ایشز ٹیسٹ: سمتھ کی شاندار سنچری کے بعد انگلینڈ دباؤ میں

ایشز سیریز: برسبین ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا

ایشز سیریز: پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام تک دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر

اس سے قبل انگلینڈ کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 195 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی اور اس نے آسٹریلیا کو جتینے کے لیے 170 رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں آسٹریلوی بولرز کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کر سکی

مہمان ٹیم کی جانب سے دوسری اننگز میں جو روٹ نے 51، بیر سٹو نے 42 اور معین علی نے 41 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک، ہیزل وڈ اور نیتھن لیون نے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل آسٹریلوی کپتان سٹیون سمتھ اور شان مارش نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز کیا تو اس کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا کی پہلی اننگز کی خاص بات کپتان سٹیو سمتھ کی شاندار سنچری تھی، انھوں نے 14 چوکوں کی مدد سے 141 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے پہلی اننگز میں کرس براڈ نے تین، جیمز اینڈرسن نے دو اور معین علی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان موجودہ ایشز سیریز میں پانچ ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم گذشتہ ایشزیز سیریز کی فاتح رہی تھی۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں