انڈیا کی ٹیم سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سات وکٹوں سے ہار گئی

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ AFP

انڈیا کے خلاف دھرم شالہ میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں سری لنکا نے سرنگا لکمل کی بہترین تیز رفتار بالنگ کے باعث میزبان ٹیم کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

لکمل نے اپنے کرکٹ کیریئر کی بہترین بالنگ کرتے ہوئے تیرہ رن دے کر انڈیا کے چاروں بلے بازوں کو آؤٹ کر دیا جس کی وجہ سے انڈیا کی پوری ٹیم صرف 112 رن پر ڈھیر ہو گئی۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم نے صرف بیس اووروں میں مقررہ ہدف حاصل کر کے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی۔

مہمان ٹیم نے 112 رنز کے ہدف کے تعقب میں دو ووکٹیں جلد گنوا دیں لیکن اس کے بعد اوپل ترانگا نے 46 گیندوں پر 49 رن بنا کر اپنی ٹیم کی مسلسل بارہ ایک میچوں میں شکست کے بعد کامیابی کو یقینی بنا دیا۔

ترنگا جنھیں سری لنکا کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹا کر تھریسا پریررا کو کپتان بنا دیا گیا ہے اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کر سکے۔ وہ ہردیک پانڈیا کی گیند پر سلپ میں کیچ آوٹ ہوئے۔

انجیلو میتھیو نے 25 رن سکور کیے جبکہ دوسری طرف سے نروشان ڈکویلا نے 26 رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم انڈیا کے اپنے حالیہ دورے میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز صفر کے مقابلے میں ایک میچ سے ہار چکی ہے۔

انڈیا کی جانب سے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی واحد بلے باز تھے جو مزاحمت کا مظاہرہ کر سکے اور 65 رنز بنا کر آخری آؤٹ ہونے والے بیٹسمین بنے۔

یہ پہلا موقع ہے کہ انڈیا کی ون ڈے ٹیم کے ابتدائی پانچ بلے باز صرف 16 کے مجموعی سکور پر ہی پویلین جا چکے تھے۔

انڈیا اور سری لنکا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا

دہلی ٹیسٹ: جب ’سموگ‘ کے باعث کھیل روکنا پڑا

اتوار کی صبح جب میچ شروع ہوا تو سری لنکا کے کپتان تھسارا پریرا نے ٹاس جیت کر انڈیا کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔

انڈیا کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے کے بعد کہا کہ وہ خود بھی پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے لیکن جب وہ بیٹنگ کرنے پچ پر آئے تو دوسرے ہی اوور میں اپنے ساتھی اوپنر شکھر دھون کو کھو بیٹھے جب سری لنکا کے سابق کپتان اینجلو میتھیوز نے ان کو آؤٹ کر دیا۔

دو اوور بعد لکمل نے روہت شرما کو بھی آؤٹ کر دیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption سرانگا لکمل نے چار وکٹیں حاصل کیں

اس کے بعد تو یکے بعد دیگرے انڈیا کی وکٹیں گرنے لگیں اور 16 رنز پر پانچ اور 29 رنز پر ان کے سات کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے۔

پے درپے نقصانات کے بعد دھونی نے کلدیپ یادیود کے ساتھ ٹیم کو سنبھالا اور سکور 70 تک لے گئے جب یادیو بھی 19 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

اس کے بعد دھونی نے جارحانہ انداز اختیار کیا اور تیزی سے کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی اور ٹیم کا مجموعی سکور 100 رنز سے اوپر لے گئے۔

سری لنکا کی جانب سے لکمل کے علاوہ فرنانڈو نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے اور سری لنکا کی طرف سے بالنگ کرنے والے چھ کے چھ بولروں نے کم از کم ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سیریز کا دوسرا میچ بدھ 13 دسمبر کو موہالی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں