شعیب اختر کی تصویر پر یوراج سنگھ کا مذاق

شعیب اختر تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انڈین اور پاکستانی کھلاڑی اکثر کہتے ہیں کہ وہ میدان سے باہر ایک دوسرے کے دوست ہیں

راولپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر میدان میں اپنی فاسٹ بولنگ اور گرم مزاج دونوں کے لیے خبروں میں رہے ہیں۔

کچھ عرصہ پہلے انڈین کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ شعیب اختر نے انھیں اور یوراج سنگھ کو کمرے میں گھس کر پیٹا تھا۔ حالانکہ اس بارے میں شعیب اختر سے سوال کیا گیا تو انھوں نے اسے ہنس کر ٹال دیا تھا اور کہا تھا کہ ایسا صرف مذاق میں ہوا تھا۔

یوراج کا ٹویٹ

یوراج سنگھ نے شعیب اختر کے ایک تازہ ٹویٹ کے جواب میں ان کے حلیہ پر مذاق کیا ہے۔

دراصل شعیب اختر نے جمعرات کو ایک ٹویٹ کی جس میں لکھا تھا کہ ‘صرف کڑی محنت ہی آپ کے خوابوں کو پورا کر سکتی ہے۔’

انھوں نے اس کے ساتھ اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں انھوں نے دستانے پہن رکھے ہیں اور ہاتھ میں ہیلمیٹ پکڑا ہوا ہے۔

تصویر میں ’دی راک‘ کے نام سے مشہور ڈوین جانسن کے الفاظ لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

شعیب اختر کی خوشیوں کی پوٹلی

شعیب اختر کے مداح کی بنا کوئی رن دیے دس وکٹیں

دیوروں کے ساتھ انوشکا کے ڈانس پر دھوم

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption شعیب اختر کے ٹویٹ پر یوراج سنگھ کا جواب

شعیب کی اس ٹویٹ پر یوراج سنگھ نے جواب دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ‘وہ تو ٹھیک ہے بھائی، لیکن تم ویلڈنگ کرنے کدھر جا رہے ہو۔’ ان کے اس جواب کو خوب ری ٹویٹ بھی کیا جا رہا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Twitter
Image caption شعیب اختر کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انڈیا میں بھی ہیں

کچھ ٹوئٹر صارفین نے یہ بھی لکھا ہے کہ یوراج اور کوہلی ان انڈین کھلاڑیوں میں سے ہیں جو ٹویٹ کر کے نفرت پھیلانے کے بجائے دوستی اور اچھے رشتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں۔

چند انڈین صارفین نے شعیب کی بولنگ کی تعریف کی ہے۔

سنتوش پرچم نے لکھا ہے کہ ‘سر میں نے پہلی بار آپ کو بولنگ کرتے ہوئے ٹی وی پر دیکھا تو مجھے ایسا لگا جیسے بُلِٹ ٹرین میدان میں دوڑ رہی ہو۔‘

اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں
یوراج اور ہربھجن آفریدی کی ٹیم کے مداح

اسی بارے میں