آسٹریلیا کو شکست، انڈیا انڈر 19 ورلڈ کپ کا فاتح

تصویر کے کاپی رائٹ Bcci
Image caption وکٹ کیپر ڈیسائی نے 47 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

نیوزی لینڈ میں کھیلے جانے والے انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انڈیا نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

سنیچر کو ماؤنٹ منگانوئی میں کھیلے جانے والے ڈے نائٹ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انڈیا کو جیتنے کے لیے 217 رنز کا ہدف دیا۔

انڈیا نے 217 رنز کا ہدف منجوت کالرا کی سنچری کی بدولت 39 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

میچ کا سکور کارڈ

یہ بھی پڑھیے

انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی تیسری پوزیشن

انڈر 19 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کو شکست

پاکستان روایتی حریف انڈیا کے ہاتھوں چاروں شانے چت

انڈر19 ورلڈ کپ سیمی فائنل میں روایتی حریف مدمقابل

منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی اور مین آف دی میچ کے حقدار بھی قرار پائے۔

مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ انڈین بلے باز شبمن گل کے حصے آیا۔

تصویر کے کاپی رائٹ ICC/Twitter
Image caption منجوت کالرا نے تین چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 101 رنز کی اننگز کھیلی

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اس کی پوری ٹیم 48ویں اوور میں 216 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا کی جانب سے جوناتھن مارلو نے 76 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے۔

انڈیا کی جانب سے ایشان پوریل، شوا سنگھ، کملیش ناگرکوٹی اور انوکول رائے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا نے سیمی فائنل میں پاکستان کو 203 رنز سے شکست دی تھی جبکہ آسٹریلیا نے افغانستان کو ہرایا تھا۔

اسی بارے میں