پی ایس ایل 3: پہلے میچ میں ملتان سلطان کامیاب

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے پہلے میچ میں پی ایس ایل میں پہلی مرتبہ شامل ہونے والی ٹیم ملتان سلطان نے دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی کو سارت وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

اس میچ کے مین آف دی میچ نصف سنچری بنانے والے کمار سنگاکارہ رہے جنھوں نے 51 گیندوں پر 57 رنز بنائے۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

آج شام ملتان سلطان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو زلمی کا آغاز قدرے آہستہ رہا۔ دوسرے اوور میں ہی کامران اکمل صفر پر آوٹ ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان سپر لیگ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب

کرپشن کی روک تھام کے لیے ویب سائٹ کی خدمات

پشاور زلمی کی ٹیم مجموعی طور پر 151 رنز بنا سکی جس میں محمد حفیظ نے 59 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے دو جبکہ سہیل تنویر، جنید خان، عمران طاہر، اور ہاردس ولیون نے ایک ایک وکٹ لی۔

تاہم ملتان سلطان کا بھی اننگز کا آغاز کچھ اچھا نہ تھا۔ ملتان سلطان کو دوسرے اوور میں ہی پہلا نقصان ہو گیا جب وہاب ریاض کی گیند پر احمد شہزاد اس وقت کیچ آوٹ ہوگئے، جب ٹیم کا مجموعی سکور سات تھا۔

ملتان سلطان کی جانب سے کمار سنگاکارہ نہ بہترین بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سنبھالا اور وہ تب تک آوٹ نہیں ہوئے جب تک ملتان فتح کے قریب نہیں پہنچ گیا تھا۔

ملتان کے بلے بازوں نے زیادہ خطرات کو مول نہیں لیا اور سٹرائک کو بھی بدلتے رہے۔ آخری اوور میں ملتان کو کامیابی کے لیے 6 رنز درکار تھے اور آخری اوور کی پہلی گیند پر کپتان شعیب ملک نے چکا مار کر اپنی ٹیم کو فتح دلا دی۔

کل پہلے میچ میں کراچی کنگز کا مقابلہ کوئٹہ گلیڈیئٹرز جبکہ ملتان سلطان کا مقابلہ لاہور قلندر سے ہوگا۔

ابتدائی دو ایڈیشنز کے برعکس اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں شریک ہیں جو کہ پشاور زلمی، لاہور قلندرز، کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈیئٹرز اور ملتان سلطانز ہیں

ٹورنامنٹ کے ابتدائی مراحل کے مقابلے متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کے سٹیڈیمز میں منعقد ہوں گے تاہم دونوں الیمنیٹر مقابلے لاہور اور فائنل میچ کراچی میں ہو گا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں