شاہد آفریدی آج کا دوسرا پلے آف میچ نہیں کھیلیں گے

شاہد آفریدی نے چار اوورز میں 18 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں۔ تصویر کے کاپی رائٹ PCB
Image caption شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے ہی

آل راؤنڈر شاہد آفریدی گھٹنے کی تکلیف کے سبب پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز کی طرف سے پشاور زلمی کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے۔

کراچی کنگز کے ترجمان کے مطابق شاہد آفریدی اس میچ کے لیے دستیاب نہیں جبکہ عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔

عماد وسیم فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔ ان کا سر گراؤنڈ سے ٹکراگیا تھا جس کی وجہ سے وہ کئی روز اسپتال میں رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی گنگز کا کامیابی کے بعد پلے آف کے لیے کوالیفائی

آفریدی ٹی 20 کے بعد اب ٹی 10 لیگ کے لیے تیار

نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عماد وسیم کے نہ کھیلنے کی صورت میں روی بوپارا ٹیم کی قیادت کریں گے۔

کراچی کنگز نے اس صورتحال کے پیش نظر مختار خان ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو طلب کرلیا ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

یاد رہے کہ شاہد آفریدی اس ٹورنامنٹ کے دوران گھٹنے کی تکلیف میں مبتلا رہے ہیں ان کا ایم آر آئی بھی ہواتھا جبکہ ایک میچ وہ انجکشن لگواکر کھیلے تھے۔

دوسری جانب پشاور زلمی کے ترجمان کے مطابق بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال ان فٹ ہونے کے سبب وطن واپس چلے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں