افغانستان کے سپنر راشد خان 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین بولر بننے والے ہیں

راشد خان تصویر کے کاپی رائٹ AFP

افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین بولر بننے والے ہیں۔

راشد خان کے پاس اس وقت 43 ایک روزہ میچوں میں 99 وکٹیں ہیں جبکہ موجودہ ریکارڈ ہولڈر آسٹریلیا کے مچل سٹارک ہیں جنھوں نے اپنی 100ویں وکٹ 52ویں میچ میں حاصل کی تھی۔

جمعے کو افغانستان اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلے گئے میچ میں راشد خان نے 40 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ایک روزہ میچوں میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے تیز ترین بولرز
مچل سٹارک 52 میچ
ثقلین مشتاق 53 میچ
شین بونڈ 54 میچ
بریٹ لی 55 میچ
راشد خان 42 میچوں میں 99 وکٹیں

19 سالہ راشد خان کا اس ریکارڈ کے انتے قریب آنا اس لیے بھی انتہائی شاندار ہے کیونکہ 50 وکٹیں حاصل کرنے والے تیز ترین بولرز میں ان کا آٹھواں نمبر تھا جو کہ انھوں نے 26 میچوں میں مکمل کیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ انھوں نے اس کے بعد 17 میچوں میں 46 وکٹیں لے لیں ہیں۔

ایک روزہ میچوں میں کم از کم 1000 گیندیں کروانے والے بولرز میں راشد کی ایوریج (اوسط) 14.12 فی وکٹ، اور سٹرائیک ریٹ 21.4 گیندیں فی وکٹ بھی بہترین ہیں۔

تاہم کیونکہ افغانستان دنیا کی بہترین ٹیموں کے خلاف قدرے کم کھیلتے ہیں، راشد خان کی 40 وکٹیں زمبابوے کے خلاف اور 33 ائرلینڈ کے خلاف ہیں۔ ان کے کیریئر کی بہترین بولنگ 18 رنز کے عوض 7 وکٹیں انھوں نے جون 2017 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل کیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں