کراچی میں کھیلنے پر خوش ہوں: ڈیرن سیمی

تصویر کے کاپی رائٹ PSL
Image caption ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ بات کہی تھی کہ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے کھیل رہے ہیں

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پی ایس ایل 3 کے فائنل کا انعقاد بڑی اہمیت رکھتا ہے لہٰذا شائقین کو چاہیے کہ وہ سٹیڈیم میں آ کر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ یہ بہت خوشی کی بات ہے کہ وہ کراچی آئے ہیں کیونکہ اس شہر نے کئی برس ہوچکے کسی بین الاقوامی میچ کی میزبانی نہیں کی ہے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ فائنل میں دونوں ٹیمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی اور شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے آغاز پر یہ بات کہی تھی کہ وہ اپنے اعزاز کے دفاع کے لیے کھیل رہے ہیں حالانکہ ہمیں پتہ تھا کہ یہ آسان کام نہیں لیکن ہماری ٹیم کے لیے یہ سفر بہت اچھا رہا اور اب صرف اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ہماری راہ میں ہے۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اس وقت سے بہت زیادہ پرجوش ہوگئی تھی جب یہ بات کہی گئی کہ زلمی پلے آف میں کوالیفائی نہیں کرسکتی۔ لاہور کے دونوں میچز بہت اچھے رہے خاص کر پہلا میچ جو دل کی دھڑکن کے لیے کسی طور اچھا نہ تھا۔

ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ نہیں ہیں لیکن وہ اپنی ٹیم کے لیے کھیلیں گے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں