پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کو 143 رنز سے شکست
نو برس کے بعد کراچی میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد سخت سکیورٹی میں نیشنل سٹیڈیم پہنچی ہے
کراچی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 204 رنز کا ہدف دیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیموں نے دو، دو کھلاڑیوں کو ڈیبیو کرایا۔
اس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 14ویں اوور میں 60 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی جو ان کا ٹی20 میں سب سے کم اسکور ہے۔
پاکستان کی جانب سے محمد عامر، محمد نواز اور شعیب ملک نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پہلا میچ کھیلنے والے نوجوان حسین طلعت کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ پیر کو کھیلا جائے گا۔
والٹن نے محمد نواز کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اننگز کا آغاز کیا لیکن وہ تین ہی گیندوں کے بعد باؤنڈری پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ صرف تین کھلاڑی مارلن سیمیولز 18، کیمو پال 10 اور ریاض ایمرت 11 ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے۔
اس سے قبل پاکستان کی جانب سے فخر زمان (39)، کپتان سرفراز احمد (38)، پہلا میچ کھیلنے والے حسین طلعت (41)، اور سینیئر کھلاڑی شعیب ملک () نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔
خاص طور پر شعیب ملک کے اننگز کے آخری حصے میں جب پاکستان کی وکٹیں اوپر تلے گر گئی تھیں، شاندار پاور ہٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 264 کے سٹرائیک ریٹ سے رنز سکور کیے۔
اس میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی فیلڈنگ انتہائی ناقص رہی اور فیلڈروں نے کئی ہاتھ میں آنے والی گیندیں چھوڑ کر چوکے دے دیے۔
اس کے علاوہ انھوں نے کئی کیچ بھی ڈراپ کیے جس کا پاکستاننے بھرپور فائدہ اٹھایا۔
نئے کھلاڑی حسین طلعت نے اپنے پہلے ہی میچ میں عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے وکٹ کے چاروں طرف سٹروک کھیلے اور 37 گیندوں پر 41 رنز بنا کر رن آؤٹ آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا ذریعہRIZWAN TABASSUM
کرکٹ کے ایک متوالا اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے
نو برس کے بعد کراچی میں پہلا بین الاقوامی کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے جسے دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد سخت سکیورٹی میں نیشنل سٹیڈیم پہنچی ہے۔
دونوں ٹیمیں کچھ اس طرح سے ہیں۔
پاکستان: فخر زمان، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی، سرفراز احمد (کپتان)، حسین طلعت، فہیم اشرف، محمد نواز، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی۔
یہ حسین طلعت اور آصف علی کا پہلا بین الاقوامی میچ ہے۔
ویسٹ انڈیز: آندرے فلیچر، چیڈوک والٹن، مارلن سیموئلز، جیسن محمد (کپتان)، دنیش رام دین، رووین پاول، کیمو پال، رائد ایمرٹ، ویراسامی پرما اور سموئل بدری۔