فٹبالر میسی اپنا نام بطور مالکانہ حقوق استعمال کر سکتے ہیں: یورپی عدالت

میسی تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ دنوں ہی فرانس فٹبال میگزین نے یہ خبرد دی تھی کہ میسی نے آمدن کے لحاظ سے کرسٹیانو رونالڈو کو پیھچے چھوڑ دیا ہے

یورپ کی ایک عدالت نے کہا ہے کہ دنیا کے سب سے زیادہ مالدار فٹبالروں کی فہرست میں شامل لیونل میسی اپنا نام بطور مالکانہ حقوق استعمال کر سکتے ہیں۔

بارسلونا اور ارجنٹینا کے سٹرائیکر لائنل میسی نے کھیلوں کی مصنوعات پر اپنا نام استعمال کرنے کے حق کے لیے سات سال تک یہ مقدمہ لڑا۔

ان کی اصل درخواست پر ہسپانوی سائیکلنگ برانڈ ’ماسی‘ ( MASSI) نے یہ کہہ کر اعتراض کیا تھا کہ دونوں ناموں میں کافی مماثلت ہے جس سے لوگوں کو الجھن ہو سکتی ہے۔

میسی 2021 تک بارسلونا کے ہو

میسی سے مشابہت ایرانی نوجوان کو تھانے لے گئی

میسی پر پابندی کے بعد ارجنٹائن کو بولیویا کے ہاتھوں شکست

تاہم یورپ کی جنرل کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ میسی اتنے معروف ہیں کہ الجھن نہیں ہو سکتی۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب گذشتہ دنوں ہی فرانس فٹبال میگزین نے یہ خبرد دی تھی کہ میسی نے آمدن کے لحاظ سے کرسٹیانو رونالڈو کو پیھچے چھوڑ دیا ہے۔ میسی کی آمدن ساڑھے 12 کروڑ یورو سے زائد بتائی گئی ہے۔

میگزین کے مطابق رونالڈو اس وقت 9.4 کروڑ یوروز کما رہے ہیں۔

’شہرت‘

لائنل میسی نے اپنا نام بطور مالکانہ حقوق استعمال کرنے کے لیے 2011 میں یورپی یونین آفس فار انٹلیکچول پراپرٹی میں درخواست جمع کروائی تھی۔

اس درخواست پر یہ کہہ کر فیصلہ ان کے خلاف سنایا گیا تھا کہ میسی اور سائیکل ساز کمپنی کے نام ’دیکھنے اور بولنے میں تقریباً ایک جیسے ہی لگتے ہیں۔‘

ای یو آئی پی او کا کہنا تھا کہ چند افراد ہی ان ناموں میں فرق کر سکیں گے۔

تاہم یورپی یونین کی دوسری سب سے بڑی عدالت جنرل کورٹ اس فیصلے سے متفق نہیں۔

جمعرات کو اس کا کہنا تھا کہ ’فٹبال کھلاڑی کی شہرت ان ناموں میں دکھائی دینے اور صوتی مماثلت کو ختم کر سکتی ہے۔‘

’مسٹر میسی اصل میں ایک جانی مانی شخصیت ہیں جنھیں ٹی وی پر دیکھا جاتا ہے اور ان کا اکثر ٹی وی اور ریڈیو پر ذکر کیا جاتا رہتا ہے۔‘

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں