کلائی میں فریکچر کے بعد بابر اعظم بقیہ ٹیسٹ سیریز سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انگلینڈ کے بین سٹوکس کی گیند بابر اعظم کی کی کلائی پر جا لگی

پاکستانی بلے باز بابر اعظم انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں زخمی ہونے کے بعد بقیہ سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔

انہیں لارڈز کے میدان میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے دن کلائی پر چوٹ لگی جس سے فریکچر ہو گیا۔

23 سالہ بابر اعظم نے 68 رنز بنائے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کی برتری 166 رن

لارڈز ٹیسٹ کا پہلا دن پاکستان کے نام

کھیل ختم ہونے سے پہلے وہ ریٹائر ہرٹ ہوئے جب انگلینڈ کے بین سٹوکس کی گیند ان کی کلائی پر جا لگی۔

پاکستانی ٹیم کے فزیوتھیراپسٹ کلف ڈیکن کا کہنا تھا کہ ’بدقسمتی سے ایکسرے میں ان کی بائیں کلائی میں فریکچر کی تصدیق ہو گئی۔‘

ان کا مزید کہنا تھا ’اس طرح کے فریکچر عموماً چار سے چھ ہفتوں میں ٹھیک ہوتے ہیں۔‘

پی سی بی کا کہنا ہے کہ ٹیٹ مینیجمنٹ، چیف سیلیکٹر اور چیئرمین پی سی بی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کے لیے بابر اعظم کی جگہ متبادل کھلاڑی نہیں بھیجا جائے گا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں