لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جارہے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کی تصویری جھلکیاں

،تصویر کا کیپشن

لندن میں لارڈز کے تاریخی میدان پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز جاری ہے۔

،تصویر کا کیپشن

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو انگینڈ ‌کو دوسری کامیابی 87 کے سکور پر ملی جب حارث سہیل مارک ووڈ کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

حارث سہیل نے 39 رنز بنائے

،تصویر کا کیپشن

اظہر علی چھ چوکوں کی مدد سے اپنی 28ویں ٹیسٹ نصف سینچری مکمل کی

،تصویر کا کیپشن

اظہر علی 50 رنز پر ہی جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے

،تصویر کا کیپشن

اسد شفیق نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 59 رنز کی اننگز کھیلی اور بین سٹوکس کی گیند پر دوسری سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا کیپشن

بابر اعظم نے بھی نصف سینچری مکمل کی ہے

،تصویر کا کیپشن

چائے کی وقفے سے پہلے سرفراز احمد ایک غیرذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔ سٹوکس کی گیند پر ووڈ نے ان کا کیچ لیا

،تصویر کا کیپشن

برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے بھی لارڈز کے میدان میں کرکٹ سے لطف اندوز ہو رہی ہیں

،تصویر کا کیپشن

بابر اعظم 68 کے انفرادی سکور پر سٹوئرٹ براڈ کے ایک باؤنسر سے بچنے کی کوشش میں زخمی ہو کر اپنی بیٹنگ جاری نہ رکھ سکے اور انھیں میدان سے باہر جانا پڑا۔

،تصویر کا کیپشن

فہیم اشرف کو جیمز اینڈرسن نے بولڈ کیا، انھوں نے 37 رنز بنائے۔

،تصویر کا کیپشن

پاکستان ٹیم کی پوزیشن اس وقت قدرے مضبوط ہے اور پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں بڑا سکور کر سکتے ہیں

،تصویر کا کیپشن

شاداب خان 52 رنز بنا کر بین سٹوکس کی تیسری وکٹ بنے تو اس کے اگلے ہی اوور میں اینڈرسن نے حسن علی کو صفر پر پویلین کی راہ دکھا دی۔