ریال میڈرڈ چیمپیئنز لیگ کی مسلسل تیسری بار فاتح، لیور پول کو شکست

فٹبال کلب ریال میڈرڈ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا

فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں لیور پول کو شکست دے کر13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

یوکرین کے شہر کیو میں کھیلے گئے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے لیور پول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

ریال میڈرڈ نے مسلسل تیسری بار چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے تاہم لیور پول کو ایک بار پھر مایوسی کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ اس نے آخری بار 2005 میں ٹرافی جیتی تھی۔

ریال میڈرڈ نے ریکارڈ 12 ویں بار چیمپیئنز لیگ جیت لی

مانچیسٹر یونائیٹڈ سب سے ’قیمتی فٹبال کلب‘

لیور پول کو میچ کے دوران اس وقت دھچکا لگا جب پہلے ہاف میں ہی اس کے سپرسٹار مو صلاح زخمی ہونے کے باعث میچ سے باہر ہو گئے۔ مو صلاح کے میچ سے باہر ہونے پر لیور پول کے شائقین جذباتی ہو گئے اور سٹیڈیم میں ان کے مداح آبدیدہ نظر آئے۔

فائنل کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں جبکہ میچ کے دوران ریال میڈرڈ حریف ٹیم پر حاوی رہی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption لیور پول کے شائقین مو صلاح کے زخمی ہونے پر جذباتی ہو گئے

ریال میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول سٹرائیکر کریم بینزیما نے مخالف ٹیم کے گول کیپر کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میچ کے ویں 50منٹ میں گول کر دیا۔

لیکن جلد ہی لیور پول کے ساڈیو مانہ نے میچ کے 54 منٹ میں گول کر کے سکور برابر کر دیا ۔

ریال میڈرڈ کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو میچ میں گول نہیں کر سکے لیکن گیرتھ بیل نے میچ کے پہلے 63ویں منٹ میں گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اور پھر 82 منٹ میں اپنا دوسرا گول کر کے ٹیم کو جیت کے مزید قریب لے آئے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں