افغانستان کو اپنے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے ہی دن انڈیا کے ہاتھوں شکست

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER/BCCI
Image caption افغانستان کی پوری ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ ہوگئی

بنگلور میں افغانستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے جانے والے واحد ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو ایک اننگز اور 262 رنز سے شکست ہو گئی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ سٹیس ملنے کے بعد یہ افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 474 رنز بنائے۔ جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم ایک ہی دن میں دو بار آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

افغانستان کو پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن مہنگا پڑ گیا

جمعے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل افغان ٹیم نے روایتی لباس پہنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER/BCCI
Image caption جمعے کو میچ کے دوسرے دن کھیل کے آغاز سے قبل افغان ٹیم نے روایتی لباس پہنے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی

تاہم بعد میں جب کھیل کا آغاز ہوا اور افغانستان کی بیٹنگ شروع ہوئی تو اس کی پہلی اننگز 109 اور دوسری اننگز 103 رنز پر سمٹ گئی۔

افغانستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا۔ انڈیا کی جانب سے رویندرا جدیجہ نے میچ میں چھ جبکہ ایشون نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل انڈیا نے اپنی پہلی اننگز میں جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 474 رنز بنائے، جس میں دونوں اوپنرز مرلی وجے اور شکھر دھون کی سنچریاں شامل تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ TWITTER/BCCI
Image caption افغانستان کی جانب سے کوئی بھی بلے باز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہا

مرلی وجے 105 اور شکھر دھون 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اور دونوں نے پہلی وکٹ کی شراکت 168 رنز بنائے۔

ان کے بعد آنے والے بلے بازوں میں ہردک پانڈیا 74، کے ایل راہل 54، بجارا 35 جبکہ کپتان اجنکیے ریحانے صرف دس رنز بنا سکے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں