سویڈن کی 60 سال بعد جیت، کتنے فاؤل ہوئے اور کتنے کلومیٹر بھاگے گئے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2018 میں پیر کو تین میچ کھیلے گئے جن میں سویڈن، بیلجیم اور انگلینڈ کو فتح ملی۔

پیر کو سب سے پہلے کھیلے جانا والا میچ گروپ ایف کا تھا جس میں سویڈن اور جنوبی کوریا مدمقابل تھے۔

سویڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے کر فتح حاصل کی۔ سویڈن کی جانب سے یہ گول کپتان آندریئس نے پنلٹی کِک پر کیا۔

سویڈن نے 60سال بعد ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والا اپنا پہلا میچ جیتا ہے۔ اس سے قبل وہ ورلڈ کپ میں کھیلے جانے والا اپنا پہلا میچ 1958 میں جیتا تھا جب اس نے میکسیکو کو تین صفر سے شکست دی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ EPA

گذشتہ سات ورلڈ کپ میں سویڈن اپنا پہلا میچ ہارتا چلا آیا ہے۔

سویڈن جنوبی کوریا
گول کی کوششیں 15 5
ٹارگٹ پر 4 0
ٹارگٹ پر نہیں 5 2
کارنر 6 5
آف سائیڈ 1 0
بال اپنے پاس رکھا گیا 52 فیصد 48 فیصد
پاس کی درستگی 84 فیصد 79 فیصد
پاسز 417 351
پاسز جو مکمل ہوئے 372 278
کتنے کلومیٹر دوڑے 102 103
ییلو کارڈ 1 2
ریڈ کارڈ 0 0
فاؤل 20 23
اعداد و شمار فیفا

پیر کو کھیلے جانے والا دوسرا میچ گروپ جی کی بیلجیم بمقابلہ پاناما تھا۔ اس میچ میں بیلجیم نے پاناما کو تین صفر سے شکست دی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

پاناما نے پہلے ہاف میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کوئی گول نہیں ہونے دیا۔ تاہم دوسرے ہاف میں بیلجیم تین گول کرنے میں کامیاب رہی۔

بیلجیم پاناما
گول کی کوششیں 15 6
ٹارگٹ پر 6 2
ٹارگٹ پر نہیں 7 4
کارنر 9 3
آف سائیڈ 1 3
بال اپنے پاس رکھا گیا 61 فیصد 39 فیصد
پاس کی درستگی 89 فیصد 82 فیصد
پاسز 544 317
پاسز جو مکمل ہوئے 483 260
کتنے کلومیٹر دوڑے 102 100
ییلو کارڈ 3 5
ریڈ کارڈ 0 0
فاؤل 17 18
اعداد و شمار فیفا

فیفا ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ کا دن کا تیسرا اور آخری میچ انگلینڈ اور تیونس کے درمیان تھا۔ یہ دونوں ٹیمیں بھی گروپ جی کی ہیں۔

ایک سخت مقابلے کے بعد انگلینڈ نے تیونس کو دو ایک سے شکست دی۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

دونوں ٹیموں کے درمیان ایک ایک سے برابر تھا لیکن انگلینڈ نے میچ آخری لمحات میں دوسرا گول کر کے جیت اپنے نام کی۔

انگلینڈ تیونس
گول کی کوششیں 17 6
ٹارگٹ پر 7 1
ٹارگٹ پر نہیں 7 3
کارنر 7 2
آف سائیڈ 3 2
بال اپنے پاس رکھا گیا 59 فیصد 41 فیصد
پاس کی درستگی 91 فیصد 82 فیصد
پاسز 492 326
پاسز جو مکمل ہوئے 446 266
کتنے کلومیٹر دوڑے 105 103
ییلو کارڈ 1 0
ریڈ کارڈ 0 0
فاؤل 8 14
اعداد و شمار فیفا

اسی بارے میں