فیفا ورلڈ کپ 2018: سعودی فٹبال ٹیم کے طیارے کے انجن میں آگ، ٹیم بحفاظت منزل پر پہنچ گئی

Saudi Arabia تصویر کے کاپی رائٹ Saudint_en
Image caption سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔

روس میں فیفا ورلڈ کپ میں شریک سعودی فٹبال ٹیم دورانِ پرواز طیارے کے انجن میں آگ لگنے کے باوجود بحفاظت اپنی منزل یعنی روستونادانو پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کا اگلا میچ روستونادانو میں یوروگوئے کے خلاف بدھ کو ہونا ہے۔

سعودی ٹیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں تمام کھلاڑی اور حکام محفوظ رہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ محض ایک حادثہ تھا۔

سوشل میڈیا پر واقعے کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے طیارے کے ایک پر کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لوزانو کے گول کا جشن، میکسیکو سٹی میں ’زلزلہ‘

’یہ بارسلونا نہیں ارجنٹینا ہے‘

کیا پیسہ آپ کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے؟

سویڈن کی 60 سال بعد جیت اور کونسی ٹیم کتنا بھاگی

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے پہلے میچ میں سعودی عرب کو میزبان روس کے ہاتھوں پانچ صفر سے بڑی شکست کھانا پڑی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ MaanAlquiae
Image caption سوشل میڈیا پر واقعہ کی تصاویر گردش کر رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹیم کے طیارے کے ایک پر کے نیچے آگ لگی ہوئی ہے۔

اسی بارے میں