ارجنٹینا فٹبال ٹیم کی شکست کی کہانی چہروں کی زبانی

میرا ڈونا تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ جمعرات کو کروشیا نے ارجنٹینا کو تین صفر سے شکست دے ماہرین کو ششدر کر دیا۔ ارجنٹینا کی اس غیر متوقع شکست پر ارجنٹینا کے معروف فٹبال میرا ڈونا کو بھی یقین نہ آیا۔
لیونل میسی تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی پہلے میچ کی طرح دوسرے میچ میں بھی بے بس دکھائی دیے۔
ارجنٹینا فٹبال سائقین تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ارجنٹینا کی بری کارکردگی پر جہاں فٹبال ماہرین حیران ہیں وہیں ان کے مداح بھی اپنی ٹیم کی شکست پر خود پر قابو نہ پا سکے اور رو پڑے۔
ارجنٹینا فٹبال ٹیم گول کیپر تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ارجنٹینا کے موجودہ گول کیپر کی غلطی کی وجہ سے کروشیا کو پہلی کامیابی اس وقت ملی جب انھوں نے گیند کلیئر کرنے کی کوشش میں گول کے سامنے کھڑے کروشیا کے کھلاڑی کو گیند دے دی۔
ارجنٹینا فٹبال ٹیم مینیجر تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کروشیا کے ہاتھوں شرمناک شکست کے بعد ارجنٹینا کے مینیجر جارج سمپولی بھی اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔
ارجنٹینا فٹبال سائقین تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption ارجنٹینا کے مداح ٹیم کی کارکردگی پر حیران اور پریشان ہیں اور ان کے پاس اس بات کا کوئی جواب نہیں کہ دو بار کی عالمی چیمپیئن روس میں جاری ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے تک پہنچ گئی ہے۔

روس میں جاری فٹبال ورلڈ کپ میں معروف ٹیمیں بظاہر دباؤ کا شکار دکھائی دے رہی ہیں۔