کیا یہ فیفا ورلڈ کپ 2018 کی سب سے پیاری تصویر ہے؟

فٹ بال تصویر کے کاپی رائٹ StevieDaurr

آپ کی تلاش ختم ہوئی۔ ہم نے فیفا فٹبال عالمی کپ 2018 کی سب سے پیاری تصویر ڈھونڈ لی ہے۔

کوبے، میکس، نیال، جیکب اور کائل سے ملیے۔ پانچ آٹھ سالہ لڑکے، جو کھیلوں کے شوقین، بہترین دوست اور انگلینڈ‌ کی ٹیم کے مداح ہیں۔

جیکب کے والد سٹیو نے بی بی سی سپورٹس کو بتایا کہ ان تمام لڑکوں کی مائیں گذشتہ 20 برس سے بہترین دوست ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہم سب خاندان چیشیئر میں ایک ہی رہائشی علاقے میں رہتے ہیں لیکن ہم نے کچھ ایسی منصوبہ بندی نہیں کی تھی۔‘

ان کا کہنا تھا کہ 'ایک دن وہ سب دوپہر کے کھانے کے لیے گئے اور ان میں سے ایک نے اعلان کیا کہ ان کے اولاد ہونے والی ہیں۔ فوراً تمام ہنسنے لگیں کیونکہ وہ تمام حاملہ تھیں اور انھوں نے ایک دوسرے کو نہیں بتایا تھا۔'

یہ بھی پڑھیں!

کیا آپ فٹبالرز کو ٹیٹوز کی مدد سے پہچان سکتے ہیں؟

کیا پیسہ آپ کو ورلڈ کپ جتوا سکتا ہے؟

آپ کے خیال میں 2018 کا فٹبال ورلڈ کپ کون جیتے گا؟

ان بچوں کی پیدائش کے کچھ ماہ بعد، 2010 کے عالمی کپ کے دوران ان کے والدین نے ایک گروپ فوٹو بنانے کا فیصلہ کیا، جہاں سے اس روایت نے جنم لیا۔

سٹیو کہتے ہیں: 'ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ایسی ہی تصویر بناتے رہیں گے۔'

لیکن کیا ہم انھیں مستقبل میں انگلینڈ‌ کی آفیشل فٹبال ٹیم کی تصویر میں دیکھ سکیں گے؟ ایسا ممکن ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ ‌کی ٹیم اس وقت گروپ جی میں اپنے دونوں میچ جیتے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے

کوبے جو دوسرے لڑکوں سے چند ماہ بڑا ہے اب رگبی کا دیوانہ ہے لیکن دیگر لڑکے ہر ہفتے ایک ساتھ فٹبال کھیلتے ہیں۔

جیکب کا کہنا تھا کہ وہ حالیہ عالمی کپ سے بھی بھرپور لطف اندوز ہورہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’ہم سنہ 2010 سے دوست ہیں اور ہماری دوستی بہت مضبوط ہے۔‘

خیال رہے کہ انگلینڈ‌ کی ٹیم اس وقت گروپ جی میں اپنے دونوں میچ جیتے کے بعد پہلی پوزیشن پر ہے۔ اس نے تیونس کے خلاف 1-2 اور پاناما کے خلاف 1-6 سے کامیابی حاصل کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں