ورلڈ کپ فٹبال: بیلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی

گول تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption بیلجیئم کے کھلاڑی گول کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں ورلڈکپ فٹبال میں تیسری اور چوتھی پوزیشن کے میچ میں بلجیئم نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

بیلجیئم کی جانب سے پہلا گول تھامس میئنیر نے میچ کے چوتھے منٹ میں کیا جبکہ دوسرا گول کپتان ایڈن ہزارڈ نے میچ ختم ہونے سے آٹھ منٹ قبل کیا۔

یاد رہے کہ بیلجیئم کو سیمی فائنل میں فرانس کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو کروشیا نے اضافی وقت میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرایا تھا۔

اس سے قبل گروپ میچ میں بھی بیلجیئم نے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔

اس بارے میں مزید پڑھیے

سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست، کروشیا پہلی بار فائنل میں

پہلے سیمی فائنل میں بیلجیئم کو شکست،فرانس فائنل میں

انگلینڈ کی ٹیم 1990 کے بعد پہلی بار سیمی فائنل تک پہنچی تھی جبکہ بیلجیئم کی ٹیم نے پہلی مرتبہ آخری چار ٹیموں میں اپنا نام بنایا تھا۔

بیلجیئم کے فارورڈ روملو لوکاکو نے گول کرنے کے دو واضح موقعے ضائع کر دیے اور اب یہ بہت ممکن ہے کہ انگلینڈ کے کپتان ہیری کین ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی کے لیے گولڈن بال کا اعزاز جیتنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption انگلینڈ کے کپتان ہیری کین چھ گول کے ساتھ گولڈن بال کے اعزاز کے مزید قریب پہنچ گئے ہیں

ہیری کین نے ورلڈ کپ میں چھ گول کیے ہیں اور لوکاکو کے چار گول ہیں۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل اتوار کو ماسکو میں فرانس اور کروشیا کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات آٹھ بجے شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں