انگلینڈ نے انڈیا کو چوتھا ٹیسٹ ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption معین علی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ جیمز اینڈرسن اور بن سٹوکس نے دو دو، جبکہ براڈ اور کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انگلینڈ نے انڈیا کو پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ہرا کر اس سیریز میں 3-1 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کر لی ہے۔

ساؤتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ نے انڈیا کو 60 رنز سے شکست دی ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں۔

مین آف دی میچ کا اعزاز بھی معین علی کے حصے میں آیا۔

چوتھے روز انگلینڈ‌کی پوری ٹیم 270 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور اس نے انڈیا کو چوتھی اننگز میں 245 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم ان کی ٹیم 184 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کا تفصیلی سکور کارڈ

معین علی نے دوسری اننگز میں 4 جبکہ جیمز اینڈرسن اور بن سٹوکس نے دو دو، جبکہ براڈ اور کرن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

انڈیا کی جانب سے کپتان کوہلی اور بلے باز ریحانے سے نصف سنچریاں بنائیں تاہم کوئی اور انڈین بلے باز جم کے کھیل نہیں سکا۔

245 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انڈیا کا آغاز اچھا نہ نہیں تھا اور صرف 22 کے سکور پر اس کی تین وکٹیں گر چکی تھی۔ اس کے بعد ریہانے اور وراٹ کوہلی کے دومیان 101 رنز کی شرکت ہوئی اور اس موقع پر انڈیا کی میچ پر گرفت مضبوط دکھائی دے رہی تھی۔

اسی بارے میں مزید پڑھیں!

انڈیا نے انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ جیت لیا

’میں کپل دیو نہیں بننا چاہتا، پانڈیا ہی ٹھیک ہوں‘

ہم ہار کے ہی لائق تھے: وراٹ کوہلی

تاہم وراٹ کوہلی 58 اور ریہانے 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تو بقیہ بیٹنگ لائن انگلش بولرز کے سامنے سنبھل نہ سکی۔

اس سے قبل انگلینڈ نے چوتھے روز کے آغاز میں اپنی دوسری اننگز 260 رنز آٹھ آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور اس کی پوری ٹیم 270 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے اس میچ میں 9 وکٹیں حاصل کیں

یاد رہے کہ چوتھے روز کا کھیل جب شروع ہوا تو انگلینڈ کو‌ دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 233 رنز کی برتری تھی۔

انگلینڈ کی دوسری اننگز میں وکٹ کیپر جوز بٹلر نے اہم کردار ادا کیا جو ابتدائی نقصان کے بعد عمدہ کھیلتے ہوئے سکور کو 233 تک لے گئے۔ سیم کرن نے بھی 46 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

دوسری اننگز میں انڈیا کی جانب سے محمد شامی نے چار، ایشانت شرما نے دو جبکہ جسپریت بمراہ اور ایشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انڈیا نے پجارا کی ایک عمدہ اننگز کی بدولت انگلینڈ کے پہلی اننگز کے سکور 246 رنز کے جواب میں 273 رنز بنائے تھے۔ پجارا 132 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

انڈیا کی طرف سے پجارا اور کوہلی ہی قابل ذکر رنز بنا سکے۔

پہلی اننگز میں انگلینڈ کے معین علی نے 63 رنز دے کر انڈیا کے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں