’ریت میں گاڑی پر قابو رکھنا مشکل کام ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سرفرنگا جیپ ریلی: سلمٰی خان نے صحرا میں کئی مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستان میں خواتین کا گاڑی چلانا ایک عام سی بات ہے، لیکن دنیا کے بلند ترین صحراؤں میں سے ایک میں کئی جانے مانے ، تجربہ کار ڈرائیورز کو پیچھے چھوڑ دینا یقینا متاثر کن ہے۔ بلندی کی وجہ سے گاڑیوں کی طاقت 30 سے 40 فیصد کم ہو جاتی ہے اور ریت میں گاڑی دھنسنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے۔ لیکن اسلام آباد کی رہائشی سلمٰی خان نے سرفرنگا کے دشوار گزار صحرا میں ایسے جیپ دوڑائی کہ کئی مرد ڈرائیوروں کو مات دے دی۔

سکردو کے سرد صحرا میں، بلند و بالا پہاڑوں کے درمیان ہونے والی اس ریلی کی جھلکیاں دیکھیے فرحت جاوید کی اس ڈیجیٹل رپورٹ میں۔