ایشیا کپ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تیاریاں

ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے پاکستانی کرکٹ کی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں تیاریاں جاری ہیں۔

کرکٹ

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی 16 رکنی ٹیم کے اعلان کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس جاری ہے۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

انضمام الحق کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی نے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کرتے ہوئے ٹیم کا اعلان کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ایشیا کپ 15 سے 28 ستمبر تک دبئی اور ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان، انڈیا، سری لنکا بنگلہ دیش افغانستان اور ایک کوالیفائر ٹیم حصہ لے گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو وہ روایتی حریف انڈیا کے مدمقابل ہو گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ٹورنامنٹ کے گروپ مرحلے کے بعد چار ٹیمیں 21 سے 26 ستمبر تک ہونے والے سپر 4 مرحلے میں مدمقابل ہوں گی۔

،تصویر کا ذریعہAFP/Getty Images

،تصویر کا کیپشن

ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔