پانڈیا کمر کی تکلیف کے باعث میدان سے باہر

تصویر کے کاپی رائٹ Getty Images
Image caption کمر کی تکلیف کے باعٹ ہاردک پانڈیا کو سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کے میچ میں انڈین ٹیم کے اہم کھلاڑی ہاردک پانڈیا گیند کراتے ہوئے کمر میں اچانک درد ہو جانے کے باعث گر پڑے اور انھیں سٹریچر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔

ہاردک جو آل راونڈر ہیں اور انھوں نے گزشتہ برس چیمپئن ٹرافی کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بہترین بیٹنگ کی تھی میچ کے اٹھارویں اوور میں گیند کرانے کے لیے جب دوڑتے ہوئے آ رہے تھے اچانک گر پڑے۔

انڈین کرکٹ کنٹرول بورڈ کی طرف سے ان کے معائنے کے بعد جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ہردک کی کمر شدید چوٹ آئی ہے اور وہ اس وقت کھڑے ہونے کے قابل نہیں ہیں۔ بورڈ نے مزید کہا کہ ٹیم کے طبی ماہرین ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔

ان کی جگہ منیش پانڈے کو میدان میں بھیج دیا گیا