پی ایس ایل: ملتان سلطانز کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست

پی ایس ایل تصویر کے کاپی رائٹ PCB

شین واٹسن اور ریلی روسو کی نصف سنچریوں کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیتنے کے لیے 161 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے یہ ہدف 19 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے ریلی روسو نے نصف سنچری مکمل کی۔ انھوں نے 10 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 گیندوں پر 67 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

شین واٹسن کی جانب سے بھی عمدہ بیٹنگ دیکھنے میں آئی۔ وہ 11 چوکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر شاہد آفریدی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ جبکہ احسن علی نو رنز بنا کر محمد عرفان کا شکار ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شاہد آفریدی اور محمد عرفان نے ایک، ایک وکٹ لی۔

اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

اسلام آباد یونائیٹڈ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست

پی ایس ایل: ملتان سلطانز کی پانچ وکٹوں سے فتح

ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 37 گیندوں پر 53 رنز بنائے۔ وہ سہیل تنویر کی گیند پر احسن علی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ ڈین کرسچین اور انڈرے رسل نے 18، 18 رنز بنائے جبکہ شاہد آفریدی اور علی شفیق بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ جیمز وینس نے 28 جبکہ شان مسعود نے 18 رنز بنائے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے 32 رنز کے عوض دو وکٹیں لے کر محمد عرفان نمایاں باؤلر رہے جبکہ غلام مدثر نے بھی دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سہیل تنویر، محمد نواز اور فواد احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

سرفراز احمد کی کپتانی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم شین واٹسن، احسن علی، ریلی روسو، عمر اکمل، ڈوائن سمتھ، محمد نواز، غلام مدثر، سہیل تنویر، محمد عرفان (جونئیر)، اور فواد احمد پر مشتمل تھی۔

ملتان سلطنز کی ٹیم شعیب ملک (کپتان)، شان مسعود، جیمز وینس، لوری ایوانز، ڈین کرسچین، اینڈرے رسل، شاہد آفریدی، شکیل انصر، نعمان علی، علی شفیق اور محمد عرفان پر مشتمل تھی۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

دبئی میں میچوں کے پہلے مرحلے کے بعد آج سے پی ایس ایل کا میلہ شارجہ میں سج رہا ہے۔

کوئٹہ کی ٹیم اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے خلاف میچ کھیلے ہیں جن میں وہ کامیاب رہی ہے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

دوسری جانب ملتان سلطانز نے جہاں ٹورنامنٹ کا آغاز ایک شکست سے کیا تھا وہیں دوسرے میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پر فتح سے اس کے حوصلے بلند ہو گئے ہیں۔ تاہم تیسرے میچ میں انھیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں