ابو ظہبی: آسٹریلیا کی تیسرے ون ڈے میں بھی کامیابی، سیریز بھی جیت لی

کرکٹ تصویر کے کاپی رائٹ PCB

ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی 80 رنز سے ہرا دیا ہے اور پانچ ون ڈیز کی سیریز تین صفر سے جیت لی ہے۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 267 رنز کا ہدف دیا تھا جواباً پاکستان کی پوری ٹیم 44.4 اوور میں 186 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ کا تفصیلی سکورکارڈ

پینتالیسویں اوور میں پاکستان کی نویں اور دسویں وکٹ بھی گر گئیں جب جنید خان پانچ اور محمد حسنین بنا کوئی رنز بنائے پویلیئن لوٹ گئے۔

اس سے پہلے پاکستان کی ساتوں اور آٹھویں وکٹیں 43ویں اوور میں یکے بعد دیگرے گریں جب عماد وسیم 43 کے انفرادی سکور پر جبکہ عثمان شنواری بنا کوئی رنز بنائے آؤٹ ہو گئے۔

چھٹی وکٹ اس وقت گری جب عمر اکمل 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پانچویں بلے باز شعیب ملک تھے جو 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کو 75 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب امام لحق 46 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

اس سے پہلے آسٹریلیا نے میچ کے ساتویں اوور میں فیلڈ امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو لیا جو کہ کامیاب رہا۔

واضح رہے کہ فیلڈ امپائر نے محمد رضوان کو آؤٹ نہیں دیا تھا جس کے خلاف آسٹریلیا نے ریویو لیا جسے تھرڈ امپائر نے صحیح قرار دیا۔

پاکستانی ٹیم ابھی ابتدائی نقصان کے بعد پوری طرح سنھبلی نہ تھی کہ 16 رنز کے مجموعی سکور پر محمد رضوان بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

16 رنز پر ہی پاکستان کی دوسری وکٹ اس وقت گری جب حارث سہیل ایک رن بنا کر پیٹر کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز شان مسعود تھے، وہ صرف دو رنز بنا کر پیٹر کمنز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 14 رنز بنائے۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔ گلین میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 42 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی اور 71 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔

ایرون فنچ نے یکے بعد دیگرے 82 گیندوں پر اپنی نصف سنچری مکمل کی جو گذشتہ اننگز کے مقابلے میں قدر سست رفتار تھی اور وہ یاسر شاہ کی گیند پر 90 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

تصویر کے کاپی رائٹ PCB

آسٹریلیا کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی عثمان خواجہ تھے جو بغیر کوئی رن بنائے عثمان شنواری کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ شان مارش نے 14 رنز بنائے اور جنید خان کی گیند پر چھٹے اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پیٹر ہینڈسکومب نے شاندار اننگز کا کھیل پیش کیا اور 43 گیندوں پر 47 رنز بنائے جس کے بعد وہ حارث سہیل کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ مارکس سٹوئنس آؤٹ ہونے والے چوتھے کھلاڑی تھے جو 10 رنز بنا کر عماد وسیم کی گیند پر بولڈ ہوئے۔

آسٹریلیا کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے اور اگر وہ آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ سیریز اپنے نام کرلیں گے۔ پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے آج کا میچ جیتنا لازمی ہے۔

شارجہ میں کھیلے جا رہے دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 285 رنز کا ہدف دیا تھا۔ آسٹریلیا نے مقررہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں پورا کرلیا۔

شارجہ: آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی آٹھ وکٹوں سے ہرادیا

آسٹریلیا کی آٹھ وکٹوں سے جیت

قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کو گذشتہ ایک روہ میچ کے بعد خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان کو اس تنقید کا سامنا اس بیان کے بعد کرنا پڑا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بینچ پر موجود کھلاڑیوں کو آزما رہے ہیں اور اس سیریز میں جیتنا یا ہارنا معنی نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیے

شعیب ملک اتنے مایوس سے کیوں تھے؟

’یہ ٹیم پاکستان کے لیے نہیں کھیل رہی‘

اس بیان کہ بعد دیگر وضاحتیں دی گئی ہیں خصوصی طور پر کوچ مکی آرتھر کی جانب سے جنھوں نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ پاکستان ٹیم جیت کے لیے پر عزم نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ علامیے کے مطابق فہیم اشرف موجودہ سیریز میں مزید حصہ نہیں لیں گے اور انھیں ٹیم مینیجمنٹ سے مشاورت کے بعد آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

پی سی بی نے اس بنیاد پر کہ موجودہ سکواڈ میں پانچ فاسٹ بولرز پہلے ہی موجود ہیں ان کا متبادل نامزد نہیں کیا۔

متعلقہ عنوانات

اسی بارے میں