’لوگ تو بھول جاتے ہیں کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے‘
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سرفراز احمد: ’لوگ تو بھول جاتے ہیں کھلاڑیوں پر اثر پڑتا ہے‘

انڈیا سے شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس میں سوشل میڈیا پر اور سابق کرکٹرز کی طرف سے ہونے والی تنقید کے بارے میں اظہار خیال کیا۔

ان کا کہنا تھا سوشل میڈیا پر جس کا جو دل ہوتا ہے لکھ دیتا ہے اور کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف واقعات ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے ان پر نفسیاتی اثر پڑ رہا ہے۔ انھوں نے سابق کرکٹرز کی تنقید کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی (سابق کرکٹرز) نظر میں وہ کھلاڑی ہی نہیں ہیں اور وہ ’خدا بن کر ٹی وی پر بیٹھے ہیں۔‘